برفانی طوفان اور شدید سردی کے باعث 4 افراد ہلاک، معمولات زندگی متاثر
مشرقی اور وسطی امریکہ میں طاقتور سرد ہواؤں، برفباری اور برفیلے طوفان کے نتیجے میں 4 شہری جان سے گئے۔
حکام کے مطابق برفانی طوفان نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سڑکوں پر برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے، اور ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایئر لائنز نے حفاظتی اقدامات کے تحت ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ برفیلے راستوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مزید حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکے۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان اگلے چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور اس کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایمرجنسی سروسز اور امدادی ادارے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔متاثرہ علاقوں میں زندگی معمول پر لانے کے لیے حکام اور امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔