vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین سب وے پر زندہ جلائی جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی

0

نیو یارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین  سب وے پر زندہ جلائی جانے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ہے۔مقتولہ کا نام  57 سالہ ڈیبرینا کاوام ہے جو ٹامس ریور نیوجرسی کی رہائشی اور بے گھر تھی ۔نیویارک پولیس کے افسران نے مقتولہ کی شناخت فنگر پرنٹ اور دانتوں کی معلومات اور ڈی این اے شواہد کے بعد کی ہے۔واقعہ کے وقت خاتون سب وے پر سو رہی تھی جب اسے آگ لگائی گئی۔میئر ایرک ایڈمز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاوام نے شہر کے پناہ گاہوں  میں مختصر وقت گزارا تھا میری ہمدردی خاندان کے ساتھ ہے ۔یہ خوفناک تھا  اوراس واقعہ نے نیویارک والوں پر اثر ڈالا ہے۔مئیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمارے سب وے سسٹم پر نہیں رہنا چاہئے انہیں نگہداشت کی جگہ پر ہونا چاہئے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ کہاں رہتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جیوری نے سب وے آتش زنی  کیس میں ملوث ملزم پر قتل  کی فرد جرم عائد کی تھی۔وفاقی امیگریشن حکام نے کہا کہ اسے 2018 میں ملک بدر کر دیا گیا تھا لیکن اس کے بعد کچھ عرصے بعد وہ غیر قانونی طور پر امریکہ واپس آ گیا تھا۔اس دردناک واقعہ نے ملک کے سب سے بڑے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں حفاظت کے بارے میں خدشات کو نئے سرے سے جنم دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.