vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹیم ایف تھری  دوبارہ چیمپئن بن گئی

0

جدہ(نمائندہ خصوصی)شباب خالد فٹبال سوپر لیگ سیزن18  سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوئی۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی ۔ٹورنامنٹ میں سعودیہ کی 8 بہترین ٹیموں نے حصہ لیا اور سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ٹیم ایف تھری اور شباب نزلہ کی  ٹیموں  نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ صفر۔صفر سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں ٹیم ایف تھری نے ایک کے بعد ایک تابڑ توڑ حملے کیے، جس میں ایسے پہلی کامیابی دوسرے  ہاف کے 15 منٹ  پر عبدالعزیز  مخالف ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے گیند  کو  گول پوسٹ میں ڈال کر ٹیم کو برتری دلا دی۔  شباب نزلہ کی ٹیم کے بھی کھلاڑیوں میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے گول پوسٹوں پر زبردست حملے کی لیکن وہ گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ ٹیم ایف تھری کی طرف سے راشد نے دوسرا گول اسکور کر کے جیت مستحکم کردی۔ اس کے ساتھ ٹیم ایف تھری ایک بار پھر چیمپئن کا خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ مہمان خصوصی میاں حبیب نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کہ اس ویڈیو گیم کے دور میں     نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب  کیا ہوا ہے۔ اس کے لیے ٹورنامنٹ کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب تقسیم انعامات پر میاں حبیب نے ونر اور رن اپ ٹیمیں  ٹرافی دی جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کو انعامات اور نقد پرائز تقسیم کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.