نیویارک میں نزلہ زکام کے کسیز میں اضافہ
ہسپتالوں میں داخل ہونے والوں میں 48 فیصد اضافہ،حکام نے لوگوں کو اختیاط برتنے کی ہدایات کی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر میں جیسے جیسے موسم سرد ہورہا ہے ویسے ہی لوگ بیمار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔نیویارک میں نزلہ زکام کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ریاستی محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نیویارک شہر میں ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں 48 فیصد ہوا ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ بیمار ہونے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہجوم والی والی جگہوں پر نہ جائیں۔ نئے سال کی تقریبات صرف چند دن دور ہیں اس لیے ضروری ہے حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں ۔موسمی بیماری نے براڈوے جیسی صنعتوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔براڈوے کلاسک جپسی نے کمپنی کے آج کے شوز منسوخ کر دئیے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سفر اور اجتماعات کی وجہ سے کرسمس کی تعطیلات کے بعد مزید لوگوں کے بیمار ہونے کا امکان ہے۔نیویارک اسٹیٹ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر جیمز میکڈونلڈ نے بیان دیا کہ لوگ اختیاط رکھیں زیادہ ہجوم میں نہ جائیں۔آر ایس وی ایک سانس کا وائرس ہے جو پھیل رہا ہے۔60 سال سے زائد عمر کے لوگوں اور ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو فورا ویکسین لگانی چائیے۔