vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہر میں 15 سال بعد وائٹ کرسمس  منائی گئی

0

کرسمس کے موقع پر سینٹرل پارک میں صبح 7 بجے1 انچ برف پڑی۔برفباری کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی اور خوب ہلہ گلہ ہوا

 نیویارک(ویب ڈیسک)وائٹ کرسمس کا نام سن کر لوگ تعجب کا اظہار کررہے ہوں گئے لیکن نیویارک شہر میں 15سال بعد باضابط طور پر وائٹ کرسمس منائی گئی ہے کیونکہ کرسمس کے موقع پر سینٹرل پارک نیویارک میں صبح کے وقت برفباری ہوئی اور چاروں طرف  سفیدی  ہوگئی تھی ۔اس سے قبل نیویارک میں وائٹ کرسمس2009کو منائی گئی تھی۔اس وقت 2انچ برفباری ہوئی تھی۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق کرسمس کے موقع پر بدھ کی صبح 7 بجے سینٹرل پارک میں 1انچ تک برفباری ہوئی۔برفباری کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔بچے اور بڑے خواتین بزرگ برفباری سے لطف اندوز ہورہے تھے۔نیشنل ویدر سروس کے مطابق 2017 اور 2003 میں کرسمس پر ہلکی برف باری ہوئی تھی لیکن اس وقت لوگ جمع نہیں ہوئے تھے جبکہ نیویارک میں 2002 میں ریکارڈ 5 انچ برف پڑی تھی جس کے بعد بارش ہو گئی تھی۔سروس کے مطابق بوسٹن میں بھی اس سال سفید کرسمس  منائی گئی اور4انچ برف پڑی اور جمعرات کو  معمول سے زیادہ ٹھنڈی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.