vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش نے غم وغصے کا اظہار کردیا

0

نیویارک(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار شوٹر لوئیگی منگیون کے حماتیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ منگیون کے دفاع میں سامنے آئے بلکہ منگیون کے کیس کی پیروی پر آنے والے اخراجات کے لیے قائم فنڈز میں عطیات جمع کرارہے ہیں بلکہ لوگوں نے تھامسن کے قتل کا جشن منایا اور منگیون کی حمایت میں نیویارک میں مظاہرہ بھی کیا ہے۔اس ساری صورتحال پر نیویارک حکام نے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔اسی طرح نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش نے بھی جشن منانے اور شوٹر کے فنڈز میں عطیہ جمع کرانے پر غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور پریس کانفرنس کے دوران جیسکا ٹش نے کہا کہ ہم قتل کا جشن نہیں مناتے اور نہ ہی کسی کے قتل میں ملوث قاتل کو شیر بنانے دیتے ہیں۔ٹِش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منگیون نے جو کیا اس میں کوئی بہادری نہیں ہے۔ یہ ایک تشدد کا راستہ ہے اور ایک بے ہودہ عمل تھا جو منگیون نے کیا۔اس عمل کو معقول بنانے کی کوئی بھی کوشش ناقص،لاپرواہی اور انصاف کے گہرے اصولوں کے خلاف ہیں یہ ہم ہونے نہیں دیں گئے۔یہ کیسے ممکن ہے کہ سرے عام ایک شخص کو قتل کردیا گیا پھر لوگ اس کا جشن منارہے ہیں۔مرنے والے کی بھی فیملی ہے۔لوگوں کو سوچنا چائیے وہ کرکیا رہے ہیں۔ ٹِش نے ویڈیو شواہد کی تعریف کی اور کہا کہ آجکل کے دور میں ویڈیو شواہد بہت اہمیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ویڈیو شواہد کی بنیاد پر ہی شوٹر منگیون کی تصاویر ملک بھر میں پھیل گئی اور الٹونا  کےمیکڈونلڈز سے منگیون تصویر کی بنیاد پر ہی گرفتار ہوا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.