![](https://vosa.tv/wp-content/uploads/2024/12/shooter-1.jpg)
شوٹر لوئیگی منگیون کے وکیل کے دعوی نے نیویارک حکام کو حیران کردیا
منگیون سے ملنے والی پستول کو جائے وقوع سے جوڑنے کے ثبوت نہیں ملے،نہ ہی حکام کی جانب سے مکمل معلومات فراہم کی گئیں ہیں جو کہ انصاف کے تقاضوں کے برخلاف ہیں
پنسلوانیا(ویب ڈیسک)یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کے الزام میں گرفتار شوٹر لوئیگی منگیون کے مقدمہ کی پیروی کے لیے وکیل تھامس ڈکی سامنے آئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ان کے موکل (شوٹر) سے گرفتاری کے وقت ملنے والی پستول جائے وقوع پر استعمال ہونے والی پستول سے مطابقت نہیں رکھتی ہے اور پولیس کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔منگیون کے وکیل ڈکی کے دعوی نے نیویارک حکام کو حیران کردیا ہے۔جس کے بعد یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ آیا سی ای او کے قتل میں استعمال ہونے والی پستول پولیس برآمد کرسکی ہے یا نہیں کیونکہ پولیس نے بیانات دئیے ہیں کہ منگیون سے برآمد ہونے والی پستول لیب میں جائے گی تو نتائج سامنے آئیں گئے۔شوٹر کے وکیل تھامس ڈکی نے میڈیا کو بتایا کہ بہت سی بندوقیں ایک جیسی نظر آتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ان کے موکل کے پاس ملنے والی پستول وہی ہے جو جائے وقوع پر استعمال ہوئی تھی۔مجھے کسی ایسے ثبوت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا ہے جو جرم سے جڑتی ہو لہذا یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ڈکی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کے آئینی حقوق ہیں اور وہ یہی کر رہا ہے۔ ڈکی نے بدھ کو کہا۔ اگر آپ بندوق لے کر آئے اور کہا یہ ٹھیک ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ ثبوت قابلِ قبول ہوگا یا نہیں ۔ انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ جو بھی کیس پر قیاس آرائیاں کر رہا ہے وہ سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ بولیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ کچھ چیزیں کے مختلف حصے نکالتے ہیں۔وکیل ڈکی نے کہا کہ منگیون پنسلوانیا میں اپنے خلاف لگائے گئے الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایک جج نے منگیون کو بغیر ضمانت کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈکی نے کہا کہ وہ توقع کرتت ہیں کہ منگیون نیویارک میں سیکنڈ ڈگری قتل کے الزام میں قصوروار نہ ہونے کی درخواست کرے گا اورمیرے پاس نیویارک قتل کیس کے حقائق کے بارے میں محدود معلومات ہیں لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ منگیون پر کچھ سنگین معاملات کا الزام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منگیون کے ساتھ ناروا سلوک برتا گیا ہے اسے منگل کے روز جسمانی طور پر عدالت میں گھسیٹا گیا جب پنسلوانیا میں بلیئر کاؤنٹی کورٹ ہاؤس پیش کیا گیا تو وہ چیخ رہا تھا۔