بروکلین اور اسٹیٹن آئی لینڈ میں آتشزدگی کے واقعات سے مالی نقصانات
اسٹیٹن آئی لینڈ مرینا میں4 کشتیاں آگ سے متاثر ہوئی،بروکلین میں ایک ہوٹل بری طرح جل گیا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع نجی ہوٹل میں آگ لگنے سے بیرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا ۔واقعہ بروکلین میں ولمز برگ مکیسی ہوٹل میں پیش آیا۔آگ منگل اور بدھ کی رات گئے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید تھی کہ ہوٹل کے برابر میں واقع عمارت دھواں سے بڑھ گئی اور اپارٹمنٹ کے رہائشی آدھی رات کو سڑک پر نکل آئے تھے ۔واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔آگ لگنے کی تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں اسٹیٹن آئی لینڈمرینا میں بدھ کی صبح کھڑی چار کشتیوں میں آگ لگ گئی ۔واقعہ کی اطلاع پر فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ۔واقعہ گریٹ کلز سیکشن میں مینشن ایونیو پر مرینا میں ہوا۔فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔آگ سےکشتیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔آگ لگنے کی تفتیش جاری ہے۔