vosa.tv
Voice of South Asia!

 اینڈریو  فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے چیئرمین نامزد

0

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے اینڈریو فرگوسن کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔تجربہ کار وکیل اور ریگولیٹری معاملات میں ماہر فرگوسن اس عہدے پر بڑی ذمہ داری سنبھالیں گے جو امریکی معیشت میں کاروباری مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ فرگوسن کو ٹیکنالوجی کمپنیوں، صارفین کے تحفظ، اور مارکیٹ کے ضوابط جیسے حساس موضوعات پر فیصلے کرنے ہوں گے۔ ٹرمپ کی اس تقرری پر سیاسی ماہرین کے ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں۔جہاں کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کی نامزدگیاں اکثر ان کے قریبی حلقے سے کی جاتی ہیں جو ممکنہ طور پر غیرجانبداری پر سوال اٹھا سکتی ہیں۔ٹرمپ کے مطابق فرگوسن کے پاس فیڈرل ٹریڈ کمیشن کو بہتر بنانے اور مسابقتی منڈی کو فروغ دینے کا وژن موجود ہے۔ اگر یہ نامزدگی سینیٹ سے منظور ہو گئی تو فرگوسن جلد ہی اپنا نیا کردار سنبھال لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.