ففتھ ایونیو منصوبے کے لیے 150 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری
نیویارک:نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ففتھ ایونیو کی ترقی کے لیے 150 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ایڈمز کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ففتھ ایونیو کو ایک جدید، محفوظ اور پیدل چلنے کے لیے بہتر جگہ بنانا ہے جہاں لوگوں کے لیے زیادہ عوامی جگہیں، پیدل چلنے کے راستے اور سبز علاقے ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت ففتھ ایونیو کے مختلف حصوں میں سڑکوں کی دوبارہ تشکیل، پیدل چلنے والے راستوں کی توسیع اور سایہ دار درختوں کی مزید افزائش شامل ہوگی۔ ایڈمز نے اس منصوبے کو شہر کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے جس کا مقصد شہریوں کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانا اور نیو یارک کو ایک عالمی سطح پر چلنے کے لیے محفوظ اور خوشگوار شہر کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔اس سرمایہ کاری سے شہر میں پبلک اسپیس کی ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے علاوہ مقامی معیشت میں بھی بہتری کی توقع ہے کیونکہ یہ اقدامات سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ففتھ ایونیو کی جانب مزید متوجہ کریں گے۔