یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قاتل کو نیویارک منتقل کرنے کی تیاری
شوٹر کی پنسلوانیا سے ڈرامائی انداز میں گرفتاری ہوئی ،الٹونا کے میکڈونلڈ میں شوٹر منگیون کو ایک گاہک نے پہچانا جس کے بعد ملازمین کو شوٹر کی موجودگی سے آگاہ کیا اور پھر پولیس نے آکر دبوچ لیا،جیسکا ٹش نے گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام کی آنکھیں ہمارے کانوں کی طاقت ہیں۔
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کو سرے عام گولیاں مار کر قتل کرنے والے شوٹر کو بالاآخر گرفتار کرلیا گیا ہے۔شوٹر کی گرفتاری پنسلوانیا سے عمل میں آئی ہے جب وہ کھانے پینے کے لیے الٹونا میں میکڈونلڈ پر گیا اور وہاں پر ایک گاہک نے شوٹر کو پہچان لیا اور فورا ملازمین کو آگاہ کیا ۔جس پر میکڈونلڈ کے ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شوٹر لوئیگی منگیون کو دبوچ لیا۔نیویارک پولیس کی کمشنر جیسا ٹش نے گرفتاری کا اعلان باضابط ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اور گرفتاری پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ عوام کی آنکھیں ہمارے کانوں کی طاقت ہیں۔اس موقع پرپولیس افسران نے بتایا کہ منگیون کو سامنے آنے پر فوراً پہچان لیا تھا۔جب اسے گرفتار کیا گیا تو منگیون خاموش ہو گیا اور اپنی شناخت کے بارے میں ذکر نہیں کیا۔ جب سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حال ہی میں نیویارک گیا تھا تو اس نے جواب نہیں دیا ۔پھر اس سے کہا کہ اپنی شناخت ظاہر کرئے تو اس نے جعلی شناخت ظاہر کی بلکل اسی طرح جیسے ہاسٹل میں دکھائی تھی ۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کیا گیا جب تسلی ہو گئی تھی کہ یہی قاتل ہے ۔ شوٹرمنگیون پر قتل، ہتھیار رکھنے، جعلسازی اور دیگر الزامات کے تحت دفعات عائد کی گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ منگیون پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے جو بالٹیمور، میری لینڈ کے علاقے میں پلا بڑھا اور ابھی ہوائی میں مقیم ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لوئیگی منگیون کو نیویارک پولیس کے حوالے کیا جائے گا ۔جس کے بعد مین ہٹن کی عدالت میں ملزم کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔الٹونا پولیس کے افسر ٹائلر فرائی نے میڈیا کو بتایا کہ اسے پوسٹنگ لیے ابھی6ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اسے اطلاع ملی کہ شوٹر میکڈونلڈ میں موجود ہے وہ فورا وہاں پہنچ گیا ۔ ٹائلر فرائی نے کہا کہ اسے ماسک اتارنے کا کہا تو اس نے نہیں نہیں اتارا تو میں ماسک نیچے کھینچا تو شوٹر سے مطابقت رکھنے والی تصاویر سے پہچان لیا کہ یہ وہی لڑکا ہے جس نے نیویارک میں قتل کیا ہے۔افسر نے بتایا کہ اس نے ہمیں چکما دینے کے لیے جعلی آئی ڈی پیش کی تھی ۔پولیس افسر ٹائلرفرائی نے کہا کہ اس کے پاس سے کالا ڈی تھری پستول، سائلنسر، ڈھیلا ہولو پوائنٹ راؤنڈ اور ایک میگزین جس میں چھ نو ملی میٹر فل میٹل جیکٹ راؤنڈ تھے یہ برآمد کیے گئے ہیں۔