vosa.tv
Voice of South Asia!

وفاقی اپیلز کورٹ کا امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

0

امریکی وفاقی اپیل کورٹ کے نئے قانون کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کو کسی غیر چینی کمپنی کو فروخت کرنا ہوگا یا اس پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔

یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے اپیل کورٹ نے سنایا ہے جو ٹک ٹاک کے 170 ملین امریکی صارفین کو درپیش قانونی چیلنجز کو مزید پیچیدہ بناتا ہے۔کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک کے بارے میں فیصلہ ضروری ہے۔ امریکہ کی حکومتی ایجنسیوں نے ٹک ٹاک پر چینی حکومت کے ساتھ ممکنہ تعلقات اور صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مالکان کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ اپنے کاروبار کو فروخت کریں گے یا امریکہ میں اس کی مکمل پابندی پو آمادہ ہو جائیں گے۔ اس فیصلے کا اثر نہ صرف ٹک ٹاک کے صارفین پر پڑے گا بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بھی ایک سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.