vosa.tv
Voice of South Asia!

بزرگ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے براونز ویلے سینئر سینٹر کا افتتاح

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں بزرگ شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے براونز ویلے سینئر سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سینٹر میں بزرگوں کے لیے صحت کی سہولتیں، تفریحی سرگرمیاں اور سماجی میل جول کی خدمات دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ سینٹر کی ری اوپننگ کی تقریب میں مقامی رہائشیوں اور حکام نے شرکت کی۔ سینٹر میں بزرگوں کے لیے کھیل، تعلیمی پروگرامز اور مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی۔ سینٹر کی بندش کے بعد اس کا دوبارہ کھلنا کمیونٹی کے لیے اہم سنگ میل ہے جس سے بزرگ شہریوں کو دوبارہ ایک صحت مند اور فعال معاشرتی ماحول ملے گا۔ حکام نے سینٹر میں صحت کے پروٹوکولز اور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.