یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کے قاتل کی نشاندہی پر 10ہزار ڈالر کا انعام
قتل کی واردات کو مکمل کرنے کے لیے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا،پہلے وار میں گولی پھنس گئی تھی کہ شوٹر نے فورا پستول صاف کرکے دوبارہ فائر کیے ،جس سے سی ای او کی موت واقع ہوئی ،واقعہ سے قبل شوٹر او مقتول کے درمیان جملوں کا تبادلہ بھی ہوا،ابتدائی پولیس تحقیقات میں انکشاف
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس کے لیے یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قاتل کو گرفتار کرنا بڑا چیلنج بنا ہوا ہے اور مختلف حلقوں میں بدھ کی صبح قتل کی واردات موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تھامسن کو قتل کرنے کے لیے پیشہ ور شوٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتا ہے ۔شوٹر نے قتل کی واردات کو مکمل کرنے کے لیے پہلے جیسے ہی گولی چلائی تو گولی پستول میں پھنس گئی جس کے بعد شوٹر نے فورا پستول صاف کیا اور دوبارہ تھامسن پر تان دیا اور فائرنگ کردی جس سے تھامسن کو گولیاں لگیں اور شوٹر فرار ہو گیا۔نیویارک پولیس کے جاسوس اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ شوٹر جائے وقوع پر ای بائیک کے ذریعے آیا تھا یاں پھر پیدل پہنچا تھا ۔مختلف ذرائع سے ملنے والی ویڈیو کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ تھامسن کو ٹارگٹ کیا گیا ہے کیونکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ واقعہ سے قبل شوٹر اور سی ای او کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔ پولیس کا خیال ہے کہ شوٹنگ انشورنس کمپنی کے خلاف رنجش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔سی ای او ہلٹن میں ایک سرمایہ کاری کانفرنس کے لیے نیویارک شہر میں موجود تھے، جو مڈ ٹاؤن کے مرکز میں ہے، اور راکفیلر سینٹر سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔پولیس کو لگتا ہے کہ شوٹر کو معلوم تھا کہ تھامسن کس دروازے سے داخل ہونے والا ہے اور اسے ہوٹل کے ارد گرد فائرنگ سے کم از کم پانچ منٹ قبل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اوبر ڈرائیور امر عبدالمولا نے پوری شوٹنگ کا منظر دیکھا اور شوٹر کے بھاگتے ہی ایک تصویر کھینچی اور حملہ آور گولی مارنے کے بعد سڑک کے پار بھاگا اس کا قد قد لمبا، پتلا ہے اور اس نے سیاہ جیکٹ، کالی ٹوپی، سیاہ سکی ماسک اور سیاہ بیگ پہن رکھا تھا۔ وہ مڈ بلاک زیگ فیلڈ ایلی وے سے گزرا اور آخر کار موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا کر سینٹرل پارک میں چلا گیا۔تفتیش کاروں نے بعد میں سٹاربکس کے ذریعے شمال سے نگرانی کی تصاویر برآمد کیں۔حملہ آور کے فرار ہونے کے راستے سے ایک موبائل فون ملا ہے ،مشتبہ شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔حملہ آور کے زیر استعمال برآمد ہونے والے شواہد میں سیل فون، پانی کی بوتل، کینڈی ریپر شامل ہیں جو تحقیقات میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔9 ایم ایم کے تین زندہ راؤنڈز کے ساتھ تین خرچ شدہ شیل کیسنگ ملے۔ ۔پولیس عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کے ساتھ کرائم سٹاپرز کو کال کریں۔ اس معلومات کے لیے10ہزار ڈالر انعام کی پیشکش کی جا رہی ہے۔