اوہائیو میں سیٹینک ٹیمپل کا پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے مذہبی پروگرام پیش کرنے کا اعلان
اوہائیو(ویب ڈیسک) امریکی ریاست اوہائیو میں سیٹینک ٹیمپل نے پرائمری اسکول کے طلباء کے لیے ایک نیا مذہبی تعلیمی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد بچوں میں تنقیدی سوچ کو فروغ دینا ہے۔ سیٹینک ٹیمپل کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلباء کو مختلف نظریات سے روشناس کروانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ پروگرام میں اخلاقیات، ہمدردی، اور معاشرتی انصاف جیسے موضوعات شامل ہوں گے جبکہ روایتی مذہبی تعلیمات پر کم اور فلسفیانہ اصولوں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ اس اعلان نے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی میں ملے جلے ردعمل کو جنم دیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ سیٹینک ٹیمپل کے نظریات کو ابتدائی سطح کے طلباء کے سامنے پیش کرنا متنازع اور غیر ضروری ہے جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مذہبی آزادی اور بچوں کو مختلف نظریات کی تفہیم دینے کا ایک مثبت ذریعہ ہے۔مقامی تعلیمی حکام نے کہا ہے کہ وہ اس پروگرام کے اثرات کا جائزہ لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ اسکول کے قواعد و ضوابط اور طلباء کی بہبود کے مطابق ہو۔