vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیلس میں الشفا ٹرسٹ کا فنڈ ریزر،نابینائی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

0

ڈیلس(بیورو  رپورٹ)دکھی انسانیت کی خدمت اور پاکستان سے نابینائی کا خاتمہ الشفاء ٹرسٹ کا نصب العین ہے۔یہ بات الشفا ٹرسٹ کے سربراہ ریٹائرڈ جنرل رحمت خان نے ڈیلس، ٹیکساس میں الشفا ٹرسٹ کے فنڈ ریزر سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسے ابن سینا ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔

امیر روپانی،عامر قریشی،غزالہ حبیب،رحمت خان اورسلمان تابانی تقریب سے خطاب کررہے ہیں/فوٹو وائس آف ساوتھ ایشیاء

انہوں نے کہا کہ ہم نابینائی کے خاتمے کا عزم کیے ہوئے ہیں اور اس کے لیے ہمیں اوورسیز پاکستانیوں سے بھی تعاون درکار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابن سینا ٹرسٹ کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے کہا کہ ہم نیکی کے اس عمل کو اگے بڑھانے کے لیے الشفاء ٹرسٹ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور  امریکہ میں اس کے دائرہ کار کو  وسیع کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔اس موقع پر الشفاء ٹرسٹ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واجد علی خان کا کہنا تھا کہ الشفا ٹرسٹ ، پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی نابینائی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے لیے صاحب استطاعت لوگوں کا تعاون اہم حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر معروف سماجی رہنما غزالہ حبیب نے کہا کہ بینائی اللہ تعالی کی نعمت ہے اور الشفا ٹرسٹ کے نابینائی کے خاتمے کی اس جدوجہد میں ہم اوورسیز پاکستانی ان کے ساتھ ہیں اور مستقبل میں مزید مربوط اور منظم طریقے سے ہم الشفاء ٹرسٹ کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے۔  تقریب سے ممتاز شاعر غضنفرہاشمی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر فنڈ ریزر کی میزبانی مولانا اصیل خان نے کی۔تقریب میں ڈیلس کی ممتاز شخصیات امیر روپانی،عبدالحفیظ خان،اشرف بشیر،ڈاکٹر عامر قریشی،پیار علی،سلمان تابانی, ٹیکساس اسٹیٹ اسمبلی کے نمائندے سلمان بھوجانی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے  عطیات الشفا ٹرسٹ کو دیئے۔اس موقع پر پاکستان میں امن ،بھائی چارے اور  سلامتی کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.