چینی جاسوسی مہم کا ہزاروں امریکی موبائل فون صارفین کا ڈیٹا چوری
امریکی انٹیلیجنس کے مطابق چین کی جانب سے چلائی جانے والی ایک منظم جاسوسی مہم کے دوران ہزاروں امریکی موبائل فون صارفین کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔
امریکی انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم میں جدید سائبر حملے اور موبائل نیٹ ورکس کی کمزوریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے ذریعے صارفین کی کالز، پیغامات اور لوکیشن ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی۔انٹیلیجنس حکام اس مہم کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے رہے ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کی یہ مہم نہ صرف حکومتی عہدیداروں بلکہ عام شہریوں کی معلومات کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جس کا مقصد حساس معلومات اکٹھی کر کے مستقبل میں فائدہ اٹھانا ہے۔ امریکہ نے اس واقعے کے بعد سائبر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ چین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ یہ واقعہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔