vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈیموکریٹ ایڈم گرے کی آخری ہاؤس نشست پر جیت

0

کیلیفورنیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 13 میں کانگریس کی آخری زیرِ التوا نشست پر ڈیموکریٹ ایڈم گرے نے ریپبلکن جان ڈوارٹے کو شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ نشست 2024 کے وسط مدتی انتخابات کی آخری ہاؤس سیٹ تھی جس کے نتائج کے ساتھ ہی تمام مقابلے مکمل ہو گئے ہیں۔گریے کی فتح نہ صرف ڈیموکریٹس کے لیے حوصلہ افزا ہے بلکہ یہ انتخابات میں ان کی مقبولیت کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ زرعی علاقوں پر مشتمل یہ ڈسٹرکٹ ماضی میں ریپبلکن پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ لیکن گریے نے مقامی مسائل جیسے زراعت کی ترقی، پانی کے وسائل، اور صحت کی سہولیات کی بہتری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ووٹرز کو اپنی طرف مائل کیا۔ دونوں جماعتوں نے اس سیٹ کے لیے شدید انتخابی مہم چلائی جس میں لاکھوں ڈالرز خرچ کیے گئے۔ گریے کی جیت کے بعد ڈیموکریٹس کی مجموعی پوزیشن میں معمولی بہتری آئی ہے اگرچہ ایوانِ نمائندگان پر مجموعی کنٹرول ریپبلکنز کے پاس برقرار ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گریے کی کامیابی اس بات کی عکاس ہے کہ ڈیموکریٹس زرعی اور دیہی علاقوں میں دوبارہ اپنی جگہ بنا سکتے ہیں بشرطیکہ وہ مقامی مسائل پر توجہ مرکوز رکھیں۔ دوسری جانب ریپبلکنز کے لیے یہ نتیجہ ایک تنبیہ ہے کہ انہیں مستقبل میں مقامی سطح پر زیادہ متحرک ہونا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.