نیویارک میں ڈکیتوں کا تعاقب کرتے ہوئے2پولیس اہلکار زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں پولیس کے دو افسران ڈکیتوں کا تعاقب کررہے تھے کہ کار تیز رفتاری سے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آتی ہوئی کار سے ٹکرا گئی ۔اس دوران پیچھے آنے والی موٹر سائیکلیں بھی ٹکرائی ۔جس سے دو پولیس افسران سمیت دیگر زخمی ہوئے البتہ عام شہری معمولی طور پر زخمی ہوئے تھے ۔واقعہ لارلٹن کے اسپرنگ فیلڈ بلیوارڈ اور نارتھ کنڈیوٹ ایونیو پر پیش آیا۔اہلکاروں کو گردن اور کمر میں معمولی چوٹوں کا علاج کیا گیا۔یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر گاڑیوں میں کتنے لوگ سوار تھے لیکن تمام متاثرین کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔