نیویارک اور نیوجرسی میں آتشزدگی کے واقعات میں متعدد افراد زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)اسٹیٹن آئی لینڈ میں گھر میں آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ۔ہوپ لین پر واقع گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر فائٹر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ۔آتشزدگی کے واقعے میں 3افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں نیوجرسی کے علاقے ایڈیسن لونگ میں واقع ایک سینٹر میں آگ لگ گئی ،واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے ۔ایڈیسن کے میئر سیم جوشی نے کہا کہ ایڈیسن ساؤتھ برنسوک اور میٹوچن فائر ڈپارٹمنٹس انمان ایونیو پر واقع عمارت کی پانچوایں منزل پر آگ لگی تھی ۔فورا امدادی کارروائی کرکے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز نے سب سے پہلے نقل و حرکت پر سمجھوتہ کرنے والے بزرگوں کی زندگی کا تحفظ اولین ترجہی تھی جس میں وہ کامیاب ہوئے ہیں۔اس حوالے سے فائر فائٹر کا کہنا ہے کہ آگ اپارٹمنٹ میں لگی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی۔ایڈیسن فائر ڈپارٹمنٹ کے چیف اینڈی ٹوتھ نے کہا کہ یہاں پر بزرگ افراد کی تعداد زیادہ تھی اور افراتفری پھیلی ہوئی تھی لہذا لوگوں کی جانوں کو بچانا ایک چیلنج تھا ۔جس اپارٹمنٹ کے کمرے میں آگ لگی تھی وہاں ایک مرد اور عورت شدید زخمی ہو گئے۔ایڈیسن کے حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ دیگر افراد دھواں سے سانس گھٹنے کے باعث ہسپتال منتقل ہوئے ہیں۔