vosa.tv
Voice of South Asia!

سعودی عرب میں آئی کیپ کا فنانس فیئر،پاکستانی فرمز کے اسٹالز کا افتتاح

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی جانب سے فنانس فئیر کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 پاکستانی فرمز کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں جن کا افتتاح پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کیا۔سعودی دارالحکومت ریاض میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ فنانس فئیر کا مقصد سعودی عرب میں پاکستانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ  کے کردار کو مزید فروغ دینے اور انہیں نئے مواقعے فراہم کرنا ہے انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے صدر فرخ رحمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے جہاں تجارتی،سرمایہ کاری اور کاروباری ادارے فروغ پا رہے ہیں اور بڑے منصوبے بن رہے ہیں ایسے تمام افراد کو اکاؤنٹنگ، آڈٹ، ٹیکس ایڈوائزری، اور مالیاتی مشاورت فراہم کرنے کے لیے اس فنانس فئیر کا انعقاد کیا گیا ہے پاکستانی سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے شعبے میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی ہے جو اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں اور پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اس طرح کی فنانس فئیر سے مزید راہیں استوار ہونگی اور پاکستانی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بہتر انداز میں متعارف ہونگے فنانس فئیر میں بڑی تعداد میں سعودی اور پاکستانی مالیاتی ماہرین کے علاوہ دیگر افراد شرکت کر رہے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.