پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری کی دوسری انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو
جدہ(نمائندہ خصوصی)سعوی عرب میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری کی جانب سے دوسری انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف شعبوں کے حوالے سے سٹالز لگائے گئے تھے۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزبیشن آف انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ انوسٹمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو کا افتتاح پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کیا جبکہ دیگر اہم پاکستانی شخصیات بھی موجود تھیں اسکے علاوہ ایکسپو میں شرکت کے لیے سینکڑوں افراد پہنچے نمائش میں پراپرٹی،ٹریول اینڈ ٹورازم، ہاسپٹلٹی،ایجوکیشن،پاور اینڈ انرجی، سول ایوی ایشن، میڈیکل اور پرائیویٹ ڈویلپمنٹ کے علاوہ دیگر شعبوں کے حوالے سے سٹالز نمایاں تھے اس موقعہ پر قونصل جنرل خالد مجید نے نمائش کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے موزوں ترین ملک ہے جہاں سعودی سرمایہ کار اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد بہتر انداز میں محفوظ سرمایہ کاری کے ذریعے فوائد حاصل کر سکتے ہیں پی اے ای آئی کے چیرمین فہد برلاس کا کہنا تھا کہ ایکسپو کے انعقاد کا مقصد سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے تاکہ پرائیویٹ سیکٹرز میں مزید بہتری پیدا ہو اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے اور اسی کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت پر بھی مثبت نتائج مرتب ہونگے.