vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کی سورینام کی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی  کے میئر ایرک ایڈمز نے سورینام کی پرچم کشائی کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

یہ تقریب شہر کی کمیونٹیوں کو یکجا کرنے اور سورینام کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر میئر ایڈمز بھی شریک ہوئے انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورینام کے شہری نیویارک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے تعاون سے شہر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے سورینام کے لوگوں کی محنت اور کمیونٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پرچم کشائی کی تقریب شہر کے مختلف ثقافتوں اور قوموں کے لیے احترام کا اظہار ہے۔یہ تقریب نیویارک کے ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور عالمی سطح پر سورینام کے ساتھ نیویارک کے تعلقات کو فروغ دینے کی ایک اور مثال ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.