vosa.tv
Voice of South Asia!

 امریکا کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز اسرائیل نے قبول کرلی

0

اسرائیلی کابینہ نے  حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری دیدی،اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی تعاون کو سراہا

لندن(ویب ڈیسک)امریکا کے کہنے پر اسرائیل کی کابینہ نے طویل مذاکرات کے بعد حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تجویز منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی تھی۔ معاہدے کو 10۔1 سے منظور کیا گیا اور صرف انتہائی دائیں بازو کے وزیر بین گویر نے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا۔اسرائیل کے معاہدے  کے اعلان کے فوراً بعد صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک اعلان کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ فوری طور  پرنافذ العمل ہوگا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل اس عمل میں امریکی تعاون کو سراہتا ہے، اور اس کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف کارروائی کرنے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کی مدت کا انحصار اس بات پر ہے کہ لبنان میں کیا ہوتا ہے۔ہم معاہدے کو نافذ کریں گے اور کسی بھی خلاف ورزی کا زبردست جواب دیں گے۔ ہم فتح تک کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.