
مئیر نیویارک کا تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب
نیویارک میں کرائمنل کی بغیر ضمانت رہائی کے سسٹم کو توڑ دیا ہے۔مئیر نیویارک کا انکشاف
نیویارک(ویب ڈیسک)مئیر نیویارک ایرک ایڈمز نے3 شہریوں کے قتل کے بعد ہونے والی تنقید کا دو ٹوک انداز میں جواب دیا ہے۔مئیر نیویارک نے کہا کہ ملزم رامون رویرا پر تین افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا اور اس پر دیگر مقدمات بھی قائم تھے تورویرا سڑکوں پر کیسے آگیا جبکہ اس کی طویل مجرمانہ تاریخ اور دماغی صحت کے مسائل بھی معلوم تھے تو اس کی بغیر ضمانت کے رہائی کیسے ممکن ہوئی ۔منگل کوہونے والی پریس کانفرنس میں میئر نے جیل سے جلد رہائی کے بارے میں نئے انکشافات کیے کہ جیل سے بغیر ضمانت کے رہائی کو ممکن بنانے والا سسٹم ٹوٹ گیا ہے اور اس معاملے کے اردگرد جانے کے لیے بہت سارے الزامات ہیں۔رویرا کو جیل میں ہونا چائیے تھا۔اگر وہ جیل میں ہوتا تو شاہد تین متاثرین زندہ رہتے ۔ایڈمز نے کہا کہ ملزم رویرا کو مئی میں بیل ویو جیل وارڈ میں رکھا گیا تھا جہاں پر اس نے رائکرز جیل کے اصلاحی افسر پر حملہ کیا اس حوالے سے کارروائی ہوئی ۔بعدازں6اگست کو اسے ایک سال قید کی سزا ہوئی ۔اس پر چوری کے دیگر مقدمات بھی تھے پھر اسے بغیر ضمانت کے رہا کردیا گیا۔اسی طرح رویرا متعدد بار گرفتار ہوچکا تھا۔مئیر ایڈمز نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ شہر میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اور میں نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ رویرا کی رہائی نظام کی ناکامی ہے ۔ہمیں ابھی ضروری کارروائی کرنی ہوگی اور اس کے بارے میں جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا۔میئر کا اصرار ہے کہ وبائی امراض کے بعد شہر کی ذہنی صحت کے چیلنجوں کے لیے قانون اب کافی نہیں ہے۔ جب تک اسے دوبارہ نہیں لکھا جاتا۔اگر ایسا نہ ہوا تو لوگ ذہنی طور پر بیمار افراد کا شکار ہوتے رہیں گے اور نیویارک کے باشندے زیادہ کمزور ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رچی ٹوریس نے مئیر اور گورنر نیویارک کو مورودالزام ٹہرایا تھا کہ وہ حکام کی کمزوری کے باعث سیریل کلر سڑکوں پر گھومتا رہا او تین افراد کے قتل کا سبب بنا۔