vosa.tv
Voice of South Asia!

عملے کی کمی کے باعث نیویارک کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی تاخیر ممکن

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی ایریا کے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ اسٹاپ اور تاخیر ممکن ہے۔حکام نے بتایا کہ ہوائی ٹریفک کنٹرولرز اور دیگر عملے کی کمی کی وجہ سے لاگارڈیا ہوائی اڈے، جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نیووارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صبح 10 بجے کے بعد گراؤنڈ اسٹاپ ہوسکتے ہیں نیووارک میں ایک گراؤنڈ اسٹاپ جاری کیا گیا جو آدھی رات تک جاری رہا، جس کی وجہ سے پروازوں میں 90 منٹ کی تاخیر ہوئی ۔ٹی ایس  اےکے مطابق  26 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان امریکہ بھر میں 18 ملین سے زائد لوگوں کے ہوائی سفر کی توقع ہے۔ پورٹ اتھارٹی کے مطابق صرف اس ہفتے تقریباً 3.2 ملین لوگ علاقے کے ہوائی اڈوں سے سفر کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.