ملانیا ٹرمپ کا چیف آف اسٹاف کی نئی تعیناتی کا اعلان
سابق خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اپنے دفتر کے لیے نئی چیف آف اسٹاف کا انتخاب کر لیا ہے، جس سے ان کی سیاسی اور سماجی سرگرمیوں میں مزید تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس تعیناتی کو ملانیا ٹرمپ کے کردار کو مضبوط بنانے اور آئندہ سیاسی مہمات میں ان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔ملانیا ٹرمپ نے اس عہدے کے لیے اپنی نئی چیف آف اسٹاف کی شناخت ظاہر کی،جن کے پاس سیاسی اور انتظامی معاملات میں وسیع تجربہ ہے۔ذرائع کے مطابق نئی چیف آف اسٹاف نہ صرف ملانیا ٹرمپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گی بلکہ ان کے بی بیسٹ پروگرام کو آگے بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ یہ پروگرام بچوں کی فلاح و بہبود، آن لائن تحفظ اور منشیات کے استعمال کے خلاف اقدامات پر مبنی ہے۔ملانیا ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں ایک ایسی قابل اور تجربہ کار شخصیت کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا رہی ہوں، جو میرے مشن اور ویژن کو آگے لے کر چل سکے۔ ہم بچوں اور خاندانوں کے لیے مزید بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ملانیا ٹرمپ کے دفتر سے متعلق یہ خبر ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔