لٹل پاکستان پر ارجنٹ اور پرائمری کیئر کھل گیا
اپائنٹمنٹ کے بغیر تشریف لائیں، تمام انشورنش قابلِ قبول ہوں گی۔
نیویارک کے علاقے لٹل پاکستان پر ارجنٹ کیئر کا افتتاح کردیا گیا۔ یہاں ہفتے کے ساتوں دن طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ بروکلین کے رہائشیوں کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد کی فراہمی کے لیے کونی آئی لینڈ اور نیوکرک ایونیو کے سنگم پر ارجنٹ اور پرائمری کیئر کھل گیا۔مکی مسجد کے پیش امام قاری اُسامہ نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر قاری اُسامہ نے ارجنٹ پرائمری کیئر کی کامیابی کے لیے دعا بھی کروائی۔ ارجنٹ پرائمری کیئر خرم خان، امتیاز احمد اور ظفر اقبال نے باہمی شراکت داری سے قائم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمیونٹی کو اسپتال جانے کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی اور کم وقت میں بہتر طبی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ارجنٹ پرائمری کیئر میں مکمل طبی معائنہ، ایکسرے، کووڈ ٹیسٹ، فلو شاٹس سمیت کئی سہولتیں میسر ہوں گی، کمیونٹی کی آسانی کے لیے میل اور فی میل ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ اپنے علاقے میں صحت کا مرکز قائم ہونے پر پاکستانی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ارجنٹ پرائمری کیئر ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا،مریض بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے بھی آسکتے ہیں اور تمام انشورنش قابلِ قبول ہوں گی۔