vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہیٹن میں سستی رہائش کی فراہمی کے لیے نیا منصوبہ جاری

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوچل نے ایک تاریخی منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نیویارک سٹی میں سستی رہائش کے فروغ کی بہتری کے لیے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ایرک ایڈمز اور گورنر کیتھی ہوچل کے اس منصوبے کے تحت ہزاروں نئے اور محفوظ سستے مکانات تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔یہ اقدام خاص طور پر لوئر مین ہیٹن میں سستی رہائش کی فراہمی پر مرکوز ہے، جہاں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے نیا ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے مطابق، 2032 تک 500,000 نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں 9/11 کے متاثرین اور کم آمدنی والے خاندانوں کو خاص ترجیح دی جائے گی۔اس منصوبے کو حکومتی اور سماجی اداروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے، جو رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور کمیونٹی کو مزید جامع اور پائیدار بنانے کے لیے ریاست اور شہر کے اشتراک کو سراہتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.