
نیوارک میں آگ لگنے سے 4 فائر فائٹرز زخمی
نیو جرسی کے شہر نیوارک میں آگ لگنے کے نتیجے میں چار فائر فائٹرز زخمی اور 30 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔یہ آگ نیوارک کے باربرا اسٹریٹ پر واقع ایک تین منزلہ عمارت کے تہہ خانے میں شروع ہوئی۔ آگ نے فوری طور پر ساتھ والی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق، آگ پر قابو پانے کے لیے دو الرٹ جاری کیے گئے تھے، اور اسے تقریباً 45 منٹ کی کوششوں کے بعد قابو میں لایا گیا۔زخمی فائر فائٹرز میں سے دو کو اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک کو بازو پر کٹ لگنے اور دوسرے کو سیڑھیاں گرنے سے ٹانگ پر چوٹیں آئیں، جبکہ باقی دو کو گرمی کی شدت کے باعث موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔اس واقعے کے نتیجے میں 24 رہائشی، جن میں 19 بالغ اور 5 بچے شامل ہیں، بے گھر ہو گئے۔ نیوارک کے عوامی تحفظ کے محکمے نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔