vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: لانگ آئی لینڈ میں وائلڈ ٹرکی کی بڑھتی ہوئی تعداد سے رہائشی پریشان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں وائلڈ ٹرکی پرندے کی بڑھتی ہوئی تعداد نے رہائشیوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

لانگ آئی لینڈ کے مختلف علاقوں میں وائلڈ ٹرکی کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس نے مقامی رہائشیوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ ٹرکی سڑکوں، گلیوں اور بعض اوقات چھتوں پر بھی نظر آتے ہیں۔ بعض شہری انہیں محض ایک دلچسپ منظر سمجھتے ہیں، جبکہ دیگر کے لیے یہ حادثات اور صحت کے مسائل کا سبب بن چکی ہیں۔اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکام نے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں انہیں پکڑ کر دوسرے مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں شامل ہیں، لیکن یہ اقدامات ہمیشہ کامیاب نہیں ہوئے۔ حکام نے رہائشیوں کو ٹرکیوں کو کھانا نہ دینے اور ان سے بچنے کی ہدایات دی ہیں، اور ان کے جارحانہ رویے کو روکنے کے لیے شور مچانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ تاہم، مقامی افراد کا ماننا ہے کہ اس مسئلے کا کوئی مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.