vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد

0

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کر دیا۔رابرٹ ایف کینیڈی امریکا کے صدر بننے کی دوڑ میں شامل تھے اور وہ آخری لمحات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے۔اس کے علاوہ رابرٹ ایف کینیڈی نے ری پبلکن رہنما کی ریلیوں سے بھی خطاب کیا تھا۔صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس سے مقابلہ ہوا تھا جس میں ٹرمپ نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی باقاعدہ طور پر حلف برداری کی تقریب اگلے سال جنوری میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.