نیویارک لائف گارڈ ٹیم کا حصہ بنیں اور ہزاروں ڈالرز تنخواہ وصول کریں
حکام نے نیویارک کے ساحلوں اور سوئمنگ پول کو موسم گرما میں محفوظ بنانے کے لیے لائف گارڈ بھرتی کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے،نوکری کا طلب گار ٹیسٹ میں فیل ہوجاتا ہے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں،انہیں تیراکی کی طبعیت فراہم کی جائے گی تاکہ مستقبل میں ٹیم کا حصہ بن سکیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کے اہلکار یونین سکوائر پارک میں جمع ہوئےاور آئندہ موسم گرما کے لیے لائف گارڈز بھرتی کرنے کے لیے نئی مہم شروع کردی ہے۔لائف گارڈز ٹیم کا حصہ بننے کے لیے درجنوں نوکریاں دستیاب ہیں اور جو لوگ نوکری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو فورا نیویارک سٹی پارکس کی انتظامیہ سے رابط کریں کیونکہ 8 دسمبر سے کوالیفائنگ ٹیسٹ شروع ہورہے ہیں ۔ممکنہ درخواست گزار کی عمر کم از کم 16 سال ہونی چاہیے اور 45 سیکنڈ یا اس سے کم وقت میں 50 گز تیرنے کا گُر بھی جانتا ہو ۔درخواست گزار امتحان پاس کر لیتے ہیں تو انہیں فورا لائف گارڈ ٹریننگ کورس شروع کرایا جائے گا ۔اگر درخواست گزار ٹیسٹ پاس نہیں کرسکتا ہے تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہر میں ایسے پروگرام موجود ہیں جو لوگوں کو اچھا تیراک بننے میں مدد کریں گئے۔ شہر کے پانچ بوروں میں لائف گارڈ کی کمی ہے اور ساحلوں سوئمنگ پولز کو محفوظ بنانا چیلنج ہے کیونکہ موسم گرما میں لوگوں کے ساتھ خطرناک واقعات رونما ہوتے ہیں ۔نیویارک سٹی پارکس کمشنر سوسن ڈونوگھو کا کہنا ہے کہ لوگوں کے کام کرنے کی عادات میں تبدیلی آئی ہے کیونکہ وبائی بیماری کے بعد سے لوگ گھر سے کام کرنے کے قابل ہونا چاہتے ہیں اور لوگ دور دراز علاقوں سے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن تیراکی ایسا کام نہیں ہے جو گھر سے ہوسکے اور دور علاقوں سے بھی ممکن نہیں ہے ۔نیویارک کے رہائشیوں کی مدد کرنا ہے تو اسپاٹ پر ہونا ضروری ہے ۔ شہر نے نئے بھرتی ہونے والے لائف گارڈ اور پہلے سے کام کرنے والے لائف گارڈ کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔