نیویارک اور نیوجرسی میں خشک سالی کی وارننگ متوقع
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک اور نیوجرسی میں آئندہ دنوں خشک سالی کی وارننگ جاری ہوسکتی ہے کیونکہ موسمی حالات ناسازگار ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نیوجرسی 120سالہ تاریخ میں خشک ترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اسی وجہ سے نیوجرسی میں آگ لگنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکام موجودہ حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور امکان ہے کہ نیوجرسی میں خشک سالی کی وارننگ جاری کردی جائے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ نیویارک میں بھی موسمی حالات مناسب نہیں ہیں اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو نیویارک شہر میں بھی ممکنہ طور پر آنے والے ہفتوں میں خشک سالی کی وارننگ جاری کی جاسکتی ہے ۔دونوں ریاستوں کے لوگوں سے فی الحال رضاکارانہ طور پر پانی کو محفوظ کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق رواں سال کے اس وقت تک ڈیم کو 75 فیصد پانی سے بڑھ جانا چائیے تھا لیکن صورتحال برعکس ہے ۔این وائے سی ایم کمشنر نے بیان جاری کیا ہے کہ یقین کریں یا نہ کریں روزانہ 1 بلین گیلن پانی استعمال ہوتا ہے ۔ہمیں پانی کو محفوظ بنانا ہو گا اور لوگوں کو چائیے کہ پانی کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔