جینیفر کریک میں لگنے والی آگ سے 5ہزار ایکڑ اراضی جل گئی
نیویارک(ویب ڈیسک)جیننگز کریک میں لگنے والی آگ نے تقریباً5ہزار ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے۔ ریاست کی فاریسٹ فائر سروس کے مطابق نیو جرسی کے فائر ڈیپارٹمنٹس نے بدھ کی صبح کم از کم ایک درجن سے زائد مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پایا ہے۔ جیننگز کریک کی آگ نیویارک اورنیو جرسی کی سرحد تک پھیلی تھی اور صرف صرف 30 فیصد پر قابو پایا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کے لیے کئی گھنٹے سے جدوجہد کررہے ہیں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔آگ سے مذکورہ رقبے پر لگے ہوئے درخت جھاڑیاں جل گئے ہیں۔ جلد ہی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔