vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک شہری حکومت کے ترقیاتی بجٹ کے استعمال وخرچ پر تجاویز طلب

0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور نیو لائف منارٹی نے شہری حکومت کے پروگرام دی پیپلز منی  پر سیمینار منعقد کیا۔شرکاء کو ترغیب دی گئی وہ ترقیاتی بجٹ کے استعمال اور خرچ  کے لیے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کریں۔ بروکلین  کے علاقے کونی آئی لینڈ ایونیو پرکونسل آف پیپلز آرگنائزیشن اور نیو لائف منارٹی ہیومن رائٹس  کونسل نے شہری حکومت کے بجٹ کو عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے  کے لیے سوک انگیجمنٹ کمیشن کے پروگرام دی پیپلز منی پر آگہی سیمینار منعقد کیا ۔سیمینار میں خواتین کی کثیر تعداد شریک  ہوئی۔کوپو کے نمائندوں نے شرکاء کو  کیپیٹل بجٹ اور ایکسپینس بجٹ کے بنیادی فرق سے آگاہ کیا۔سیمینار میں نیولائف کی چیئر پرسن راحیلہ اسلم اور ڈاکٹر سلمیٰ کوثر  نے خواتین کو  آگہی دی۔ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے شرکاء کو  آگاہ کیا کہ حکومت  ایکس پینس بجٹ کے استعمال کے لیے شہریوں کی رائے جاننا چاہتی  ہے تو  اپنی اپنی مطلوبہ ضروریات اور ترجیحات  کے تعین کے لیے تحریری طور پر  رائے جمع کروائیں۔کوپو کی ٹیم اور ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے شرکاء کو اس منصوبے سے مستفید ہونے کے لیے فوری طور پر موثر رائے سازی کی ترغیب دی۔اس موقع پر شرکاء سے شہری بجٹ،اخراجات اور آبادی سے متعلق مختلف سوالات کیے اور ایکس پینس بجٹ کے استعمال  کے لیے  ایک ایکٹیوٹی کے ذریعے آئیڈیاز طلب کیے۔ آخر میں قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء میں مختلف انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.