ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرین تنازع پر بات چیت
ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع پر بات چیت کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتنے کے بعد رواں ہفتے روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک کال پر ثالثی کا کردار ادا کرنے والے بھی دونوں کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی تاہم سرکاری سطح پر امریکی و روسی رہنماؤں کے درمیان فون پر گفتگو کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یوکرین جنگ کو فوری طور پر حل کرنے کا منصوبہ موجود ہے۔ اس گفتگو کا مقصد پیوٹن کو جنگ میں شدت اختیار کرنے سے روکنا تھا۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں امریکہ روس اور یوکرین کے درمیان امن بات چیت میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ پیوٹن نے ٹرمپ کی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی، لیکن ابھی تک کسی خاص امن منصوبے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔