vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس کو3ڈکیت حسیناؤں کی تلاش

0

پولیس نے عدم گرفتاری پر تصاویر جاری کی اور عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل کی

 نیویارک(ویب ڈیسک)اسٹیٹن آئی لینڈ میں 3ڈکیت خواتین شہری کی کار سے20ہزار ڈالرز نقدی لے کر فرار ہوگئی تھیں جن کی عدم گرفتاری پر پولیس نے تصاویر جاری کی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ خواتین کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جائے۔پولیس کے مطابق  ڈکیت خواتین 50سالہ شہری کی گاڑی کا تعاقب کررہی تھی جب شہری اسٹیٹن آئی لینڈ  رچمنڈ ٹیرس کے سامنے کار سے باہر نکلا اور کچھ اشیاء لینے کے لیے گیا تو ڈکیت خواتین اپنی کار سے باہر نکلی اور شہری کی کار کے اندر بیگ میں رکھے ہوئے20ہزار ڈالرز لے کر فرار ہوگئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین سے ہوشیار رہیں اور تفصیلات سے پولیس کو آگاہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.