vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر مئیر نیویارک کا بڑا بیان متوقع

0

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکا کےتقریبا90فیصد نتائج آچکے ہیں اور ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ایسے میں نیویارک شہر کے ووٹرز نے انتخابات کے دن بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ توقع ہے کہ بدھ کے روز مئیر نیویارک ایرک ایڈمز صدارتی انتخابات2024کے نتائج پر ریمارکس دیں گئے۔اس موقع پر انتظامیہ کے اعلی عہدے دار بھی موجود ہوں گے۔اس حوالے سے  مئیر انتخابات کے اثرات پر بات کرنے کے لیے سٹی ہال میں بریفنگ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ایڈمز انتظامیہ نے تصدیق کی کہ میئر نے ہیریس کو ووٹ دیا جب انہوں نے منگل کی سہ پہر بیڈفورڈ اسٹیویسنٹ میں اپنا ووٹ ڈالا۔میئر کی بریفنگ اس وقت سامنے آئی ہے  جب  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےصدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور  نائب صدر کملا ہیریس کو شکست سے دوچار کیا اور غیر متوقع طور پر واپسی کی ہے ۔ جارجیا، وسکونسن اور پنسلوانیا کی ریاستوں  نے ٹرمپ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.