vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض سیزن میں پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کی شاندار پُرفارمنس

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)الریاض کے السویدی پارک میں منعقد ریاض سیزن 2024 پاکستان ویک کے دوسرے روز بھی پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور پاکستانی ثقافتی رنگوں کو خوب اجاگر کیا ۔پاکستانی ویک کے دوسرے دن پاکستان کے معروف گلو کار علی ظفر،عمران علی اور دیگر نے میوزک کا ایسا ترکا لگایا کہ حاضرین جھومنے پر مجبور ہو گئے جبکہ پاکستان کے معروف کرکٹر شاداب خان کی شرکت سے شائقین کرکٹ نے خوب خوشی کا اظہار کیا فیسٹیول میں پاکستانی ثقافتی اشیاء اور کھانوں کے مختلف اسٹال حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے،خواتین اور بچوں نے کی خوب،شاپنگ اور کھائے مزے مزے کے کھانے،ریاض سیزن ایک سالانہ تفریحی اور ثقافتی پروگرام ہے جو سیاحت،فنون،کھیل اور تفریح کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے پاکستانی ویک میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت کو بڑے شاندار طریقے سے اجاگر کیا گیا جس کو ملکی اور غیر ملکیوں نے بے حد سراہا پاکستانی فیسٹیول میں پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کے لئے تفریح سے بھر پور فری پروگرامز کا انعقاد خوش آئندہ ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.