vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کی شہریوں سے سب وے سرفنگ کے خلاف تعاون کی اپیل

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہریوں سے سب وے سرفنگ کے خاتمے کے خلاف تعاون کی اپیل کی ہے۔میئر ایرک ایڈمز نے نیو یارک کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سب وے سرفنگ کی خطرناک اور جان لیوا سرگرمی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے فوری طور پر 911 پر کال کریں۔ میئر ایڈمز نے شہریوں کو اس مسئلے کی سنگینی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سب وے سرفنگ نہ صرف نوجوانوں کے لیے خطرناک ہے بلکہ عام شہریوں کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ اقدامات کا بھی تذکرہ کیا جن میں سب وے میں جدید ٹیکنالوجی نصب کرنا شامل ہے تاکہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ نئے اقدامات میں سب وے کارز پر سینسرز اور کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع فراہم کر سکیں۔ میئر نے والدین اور سرپرستوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو سب وے سرفنگ جیسے خطرناک شوق سے باز رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 911 پر کال کر کے کسی بھی مشکوک یا خطرناک سرگرمی کو رپورٹ کرنا شہریوں کی ذمہ داری ہے تاکہ نیو یارک کا سب وے نظام محفوظ اور حادثات سے پاک رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.