vosa.tv
Voice of South Asia!

مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام  پر وقار تقریب کاانعقاد

0

ریاض(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب الریاض میں مجلس پاکستان یوتھ فورم کے زیر اہتمام آج کا پاکستان پر عزم نوجوان کے عنوان سے پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی افراد نے بھر پور شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی معروف موٹیوشنل سپیکر نجیب حنفی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتں،عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ملک کے در پیش چیلنجز  سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کی آراء سے بہت معاونت مل سکتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر ابراہيم جٹ نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو اپنے اندر قیادت کے اوصاف پیدا کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کو عصر حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ملک کے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنا ہوگا تقریب سےڈاکٹر شعیب بدر،سلیمان بخش،ریاض شاکر،توصیف احمد،معاذ بن فضل،بلال حنیف،مجید خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوان ہی اپنے عزم اور ہمت کے ساتھ پاکستان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.