vosa.tv
Voice of South Asia!

ناساؤ کاؤنٹی پولیس اور آفس آف ایشئین امریکن افئیرز کے زیر اہتمام نیشنل فیتھ اینڈ بلیو ویک اینڈ

0

ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ اور آفس آف ایشئین امریکن افئیرز کے تعاون سے المہدی سینٹر ہکس ول میں نیشنل فیتھ اینڈ بلیو ویک اینڈ کی خوبصورت تقریب منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمشنر پیٹرک جے رائیڈر تھے۔یہ تقریب ہر سال اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے، جس کا مقصد پولیس کے کردار کو کمیونٹی میں اجاگر کرنا ہے۔ اس سال المہدی سینٹر کا انتخاب ایک اعزاز سمجھا گیا۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے ہوئی، جس کے بعد امریکی ترانہ پیش کیا گیا۔پروگرام  کا انعقاد ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمیونٹی افئیرز ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر آفیسر ہومز اور آفیسر جم نے، آفس آف ایشئین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی کے ساتھ مل کر کیا۔ المہدی سینٹر ہکس ول کے پریذیڈنٹ حسنین عزیز اور والینٹئیرز کی انچارج فاطمہ مقیم نے بھی اس پروگرام کو منعقد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پیٹرک جے رائیڈر نے اس بات کا اظہار کیا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ پروگرام ایک مسلم سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔آفس آف ایشئین امریکن افئیرز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عون نقوی نے ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ اور المہدی سینٹر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے اس اہم پروگرام کے انعقاد میں ان کی محنت کو سراہا۔اس موقع پر  کمیونٹی لیڈرز نے خطاب کرتے ہوئے پولیس اور کمیونٹی کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ایونٹ میں کھانے، کپڑوں اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے، اور بچوں کے لیے باؤنسی کیسل کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ناساؤ کاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ماؤنٹین یونٹ، پٹرولنگ یونٹ، اسپیشل آپریشن یونٹ اور ایوی ایشن یونٹ نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر کمشنر پیٹرک جے رائیڈر کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ ایوی ایشن یونٹ کے ہیلی کاپٹر نے تقریب کو یادگار بنایا۔ شرکاء نے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی کوششوں کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.