بائیڈن انتظامیہ نے 11 ملین چھوٹے کاروبار ی افراد کی معاونت کی، دلاو سید
بائیڈن انتظامیہ کی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے پہلے پاکستانی نژاد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر دلاور سید کی نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات
نیویارک: (بیورو رپورٹ )امریکی حکومت کی اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے پہلے پاکستانی نژاد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹردلاوسید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اسمال بزنس کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہتی ہے، کورونا وباء کے بعد ملک بھر میں گیارہ ملین چھوٹے کاروبار کو دوبارہ بحال ہونے میں مدد کی۔ وائس آف ساوتھ ایشیا کے مطابق نیویارک سٹی کے شعبہ اسمال بزنس سروسزنے کونی آئی لینڈ ایونیو پر پاکستانی کمیونٹی کے کاروبار ی افراد کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا ۔اس ملاقات میں بائیڈن انتظامیہ میں شامل اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کے پہلے پاکستانی نژاد ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر دلاور سید خصوصی طور پر ملاقات کے لیے پہنچے۔شرکاء سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں نیویارک کا بہت کلیدی کردار ہے، بائیڈن انتظامیہ نے صرف نیویارک کے پرائیوٹ سیکٹر میں 140 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، ریاست بھر میں 1 ملین ٓچھوٹے کاروبار شروع ہوئے۔دلاور سید کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے یہ طے کیا ہوا ہے کہ چھوٹے کاروباری افراد کی ہر ممکن مدد کرنی ہے اور ہماری زمہ داری ہے کہ اسمال بزنس اونرز اور حکومتی محکموں کے درمیان رابطوں کو سہل اور آسان بنائیں ۔ملاقات میں اسمال بزنس سروسز کی کمشنر ڈینیشل گروس، کوپو کے سربراہ محمد رضوی، اے پی پیک کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد، پرویز صدیقی، اے پیگ کے صد رعلی راشد، اے سی ایم ڈبلیو کی چیئر پرسن بازہ روحی، اکاؤنٹنٹ تاج اکبر ،سماجی ورکر ذکریا خان اور دیگر شریک تھے۔ کمشنر ڈینشل گروس کا کہنا تھا کہ میئر انتظامیہ نے چھوٹے کاروباری افراد کو فیس اور جرمانے کی مد میں 36 ملین ڈالر کا ریلیف فراہم کیا۔ملاقات میں اسمال بزنس اونرز کو قرضوں کی فراہمی اور نئے کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور مشوروں کا تبادلہ ہوا۔اس موقع پر کوپو کے سربرا ہ محمد رضوی کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد کو بہتر مواقع فراہم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوگی۔