vosa.tv
Voice of South Asia!

جان کیلی سمیت دیگر اہم شخصیات پر تنقید کے بعد سابق صدر اوباما کا ٹرمپ کو کرارا جواب

0

اوباما نے جارجیا میں کملا ہیرس کی جوائن کیا اور ووٹرز سے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کملا کو کامیاب کریں،ڈیموکریٹک نائب صدر ٹم والز سیاسی میدان پنسلوانیا، فلاڈیلفیا، ایلنٹاؤن، سکرینٹن میں اتریں گئے

جارجیا(ویب ڈیسک)ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز  ٹیمپ، ایریز میں انتخابی مہم کے دوران جان کیلی سمیت دیگر اہم شخصیات پر کھل کر تنقید کی اور نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ۔جس پر سابق صدر بارک اوباما نے جارجیا میں انتخابی مہم میں مصروف نائب صدر اور ڈیموکرٹیک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں انٹری ڈالی اور اسٹیج پر آکر ٹرمپ کی تنقید کا بھرپور جواب دیا ۔اوباما نے جارجیائی باشندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات کے دوران نکلیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر کملا ہیرس کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے  سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور بیان بازی پر تنقید کرنے  پر زیادہ وقت نہیں لگایا ۔اوباما نے  کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ الیکشن سخت ہونے جا رہا ہے کیونکہ بہت سے امریکی ابھی تک جدوجہد کر رہے ہیں۔مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ وہ کیوں اتنی جدوجہد کررہے ہیں ۔کوئی کیوں سوچے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آپ کے لیے چیزیں ہلا کر رکھ دیں گے۔اوباما نے ٹرمپ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے صرف اپنی انا کی پرواہ ہے۔صرف اس وجہ سے کہ وہ بے وقوفانہ کام کرتا ہے اور اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کی صدارت خطرناک نہیں ہوگی۔اوباما نے ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف جان کیلی پر حالیہ تبصرے  پر کہا کہ  ان کے پاس جان کیلی جیسے لوگ موجود ہی نہیں ہیں جو اسے روک سکیں ۔اس کے پاس ایسے لوگ ہوں گئے جو لونڈی کی طرح ہوں اور اسے وہ کرنے دیں گئے جو یہ چاہتا ہے ۔اوباما نے نائب صدر کملا ہیرس کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جو لوگوں کی بات سنتی ہے اور کام کے لیے تیار ہے۔اگر آپ کملا ہیرس کو منتخب کرتے ہیں تو وہ اپنے مسائل، اپنی انا، اس کے پیسے پر توجہ مرکوز نہیں کرے گی۔ وہ آپ پر توجہ مرکوز کرنے والی ہے۔دوسری جانب  سیاسی میدان میں گرما گرمی جمعہ کے روز ریاست پنسلوانیا میں جاری ہے اور انتخابات کو صرف 11 دن باقی ہیں۔جمعے کے روز ڈیموکریٹک نائب صدر کے امیدوار ٹم والز  صبح فلاڈیلفیا میں ہوں گے جس کے بعد  وہاں سے وہ شمال کی طرف وادی لیہائی جائیں گے اور ایلنٹاؤن کا دورہ کریں گے۔پھر نائب صدر کے  امیدوار سکرینٹن کے لیے روانہ ہے اور ووٹرز سے کامیابی کی درخواست کریں گئے۔اس سے قبل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ نے جان کیلی کو بدمعاش کہا اور جیک اسمتھ کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ٹرمپ نے جمعرات کے روز ٹیمپ، ایریز میں نتخابی تقریر کے دوران کہا کہ ہیریس کو فاشسٹ  ہے ۔جان کیلی ایک احمق شخص تھا۔ وہ سخت تھا اور  بالآخر ایک مارشمیلو بن گیا اور  میں نے اسے برطرف کر دیا وہ اپنے دفتر میں بیٹھا تھا اور وہ اتنا ہی کمزور تھا جتنا میں نے کبھی دیکھا ہے۔اس کے بعد ٹرمپ نے کئی اعلیٰ فوجی افسروں پر زبانی وار کیے ۔ ٹرمپ نے خصوصی وکیل جیک اسمتھ کے خلاف بھی آواز بلند کی  اور کہا کہ جیک اسمتھ کو بھی ملک بدر کردینا چائیے اورجیک اسمتھ کو ذہنی طور پر پشیمان سمجھا جانا چاہیے۔ٹرمپ کے ساتھی اور نائب صدر کے امیدوار سینیٹر جے ڈی وینس نے، واٹرفورڈ، مشی گن میں ایک ریلی میں سابق صدر کے تبصروں  کو دوہرایا  اورکیلی کوناراض سابق ملازم قرار دیا۔وانس نے کیلی کی سچائی پر سوالات اٹھائے  اور کہا کہ کیا ہم ایک ناراض سابق ملازم پر یقین رکھتے ہیں؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.