vosa.tv
Voice of South Asia!

پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کی اجازت کا بل متعارف

0

نیویارک:نیو یارک سٹی کے ایک کونسل مین نے ایک بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین کو اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے چھٹی لینے کی اجازت دی جائے گی۔ یہ بل کونسل ممبر شون ابریو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جو مینہٹن کے  سیونتھ ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس بل کے تحت، ارنڈ سیف اینڈ سک ٹائم ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی تاکہ ملازمین اپنے پالتو جانوروں کی طبی دیکھ بھال کے لیے چھٹی کا لے سکیں۔ یہ ترمیم پالتو جانوروں کی طبی تشخیص، جسمانی بیماری یا چوٹ کے علاج، یا حفاظتی دیکھ بھال کی صورتوں میں حاصل ہوگی۔ موجودہ قانون کے تحت، کارکنان اپنی صحت کی ضروریات، بیمار خاندان کے رکن کی دیکھ بھال، یا عوامی صحت کی ہنگامی صورتحال کی صورت میں سک لیو کا استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی، نیو یارک سٹی پارکس ڈپارٹمنٹ نے کچھ نئے اقدامات تجویز کیے ہیں جو شہریوں کو عوامی پارکس میں اپنے جانور چھوڑنے پر سزا دیں گے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے، تو یہ قانون بننے کے 120 دن بعد نافذ العمل ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.