vosa.tv
Voice of South Asia!

سینیٹر باب مینینڈیز کے استعفے کے بعد خالی سیٹ پر اہم انتخابی دوڑ

0

نیوجرسی:امریکی ریاست نیو جرسی سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ڈیموکریٹ اینڈی کم اور ریپبلکن کرٹس بشا کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔امریکی ریاست نیو جرسی کی سینیٹر باب مینینڈیز کے استعفے کے بعد خالی سیٹ پر ڈیموکریٹک کانگریس مین اینڈی کم اور ریپبلکن بزنس مین کرٹس بشا کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ دونوں امیدوار اہم مسائل اسقاط حمل اور امیگریشن پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ اینڈی کم، نیو جرسی کے جنوبی حصے کے آڑ دی 3 ڈسٹرکٹ سے تین مرتبہ منتخب ہونے والے کانگریس مین ہیں، اب سینیٹ میں اپنے تجربات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا ایجنڈا عوامی صحت کی بہتری، کاروباری ترقی، اور ماحولیاتی پائیداری پر مرکوز ہے۔ دوسری طرف، کرٹس بشا، کیپ مے کے ایک ہوٹل ڈویلپر ہیں،وہ اپنی پہلی انتخابی مہم میں خود کو ایک معتدل امیدوار کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروباری تجربے کو نمایاں کیا ہے اور ایل جی بی ٹی کیو حقوق اور معتدل اقتصادی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہوئے آزاد ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ انتخابی دوڑ 2024 کے انتخابات میں سب سے زیادہ دلچسپ مقابلوں میں سے ایک بنتی جا رہی ہے، جہاں دونوں امیدوار اپنے پیغامات اور حکمت عملیوں کے ذریعے ووٹرز کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.