امریکی ریاست جارجیا پر ڈوک منہدم،7افراد جاں بحق
جارجیا:امریکی ریاست جارجیا کے ساپیلو آئی لینڈ پر ڈوک منہدم ہونے کے واقعے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ساپیلو آئی لینڈ پر تقریباً 40 افراد اس وقت فیری کا انتظار کر رہے تھے جب ایلومینیم کا ڈوک منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 لوگ پانی میں بہہ گئے۔ ان میں سے سات افراد جن کی عمریں 74 سے 93 سال کے درمیان تھیں جاں بحق ہوگئے۔ جب کہ باقی افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، مقامی حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاکہ ڈاک کے منہدم ہونے کی صحیح وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔