نیویارک سستے رہائشی منصوبے پر عوامی سماعت کا انعقاد
نیویارک (ویب ڈیسک)ہر کسی کا خواب ہے کہ اس کا نیویارک میں اپنا گھر ہو ۔اس خواب کو پورا کرنے کے لیے حکام نے سستا رہائشی منصوبہ متعارف کرایا ہے جس کے تحت 15سالوں کے دوران1لاکھ9ہزار نئے گھر بنانا ہے۔یہ گھر نیویارک کے رہائشیوں کو سستے نرخ پر دئیے جائیں گئے تاکہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھت کے نیچے زندگی بسر کرسکیں۔آج منگل کے روز مذکورہ منصوبے پر عوام کو اپنی تجاویز فراہم کرنے کا موقع مل رہا ہے کیونکہ سٹی کونسل کمیٹی میئر ایرک ایڈمز کے سٹی آف یس فار ہاؤسنگ مواقع کے منصوبے پر دوسرے دن سماعت کررہی ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلاننگ کے ڈائریکٹر ڈین گاروڈنک اور ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ کمشنر اڈولفو کیریون جونیئر بھی منگل کی سماعت کے موقع پر موجود ہوں گئے اور بیانات ریکارڈ کرائیں گئے۔