vosa.tv
Voice of South Asia!

ابھرتا ہوا ریپر نیو یارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کمپلیکس میں قتل

0

برونکس جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص قتل،نیویارک سےتین نوعمر لڑکے گرفتار

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے برونکس میں ایک المناک واقعے میں نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کمپلیکس کےایک ابھرتے ہوئے ریپر کو 15 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر لوٹ مار کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتول نوجوان اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں تھا اور موسیقی کی دنیا میں مقام بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔یہ افسوسناک واقعہ برونکس میں نیویارک سٹی ہاؤسنگ اتھارٹی کمپلیکس میں رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، 15 سالہ ملزم نے مقتول ریپر کو لوٹنے کی کوشش کی اور اسی دوران ان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران ملزم نے گولی چلا دی، جس سے نوجوان ریپر موقع پر ہی جاں بحق  ہو گیا۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا، جس پر قتل اور ڈکیتی کا الزام عائد کیے گئے ہیں۔20سالہ نوجوان ریپر برونکس کا رہائشی تھا۔علاوہ ازیں  نیویارک کے علاقے  بروکلین میں تین نوعمر لڑکوں کو ہائی اسکول میں فٹبال ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر ہیزنگ کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ہیزنگ کے اس واقعے نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے اور والدین و طلباء میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔یہ واقعہ بروکلین کے ایک معروف ہائی اسکول میں پیش آیا، جہاں فٹبال ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی نوآموز کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کیا۔ ہیزنگ کے دوران ان پر تشدد کیا گیا اور ان کی تذلیل کی گئی، جس سے متاثرہ طلباء شدید ذہنی صدمے کا شکار ہو گئے۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق، یہ تینوں لڑکے فٹبال ٹیم کے سینئر کھلاڑی ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر اس ہیزنگ کو رسمی عمل قرار دیا۔ اسکول انتظامیہ نے ان واقعات کی تحقیقات کے بعد پولیس کو مطلع کیا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں نابالغوں کے خلاف تشدد اور ہراسانی شامل ہے۔مزید براں  برونکس ڈیلی کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔  پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی مار کر قتل کیاگیا۔یہ واقعہ برونکس کے ایک مصروف علاقے میں قائم ڈیلی کے اندر پیش آیا، جہاں ایک جھگڑا شروع ہوا جو تیزی سے شدت اختیار کر گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، جھگڑے کے دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی، جو بعد میں تشدد میں بدل گئی۔ اس دوران ایک شخص نے اپنے پاس موجود ہتھیار نکالا اور فائرنگ کر دی، جس سے ایک شخص موقع پر ہی شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کو سینے میں گولی ماری گئی تھی، جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیلی کے اندر اور اطراف میں نصب سکیورٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.